27-02-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس/علاقہ قاضیوں کے دوسرے بیچ کے لئے چار ہفتوں پر محیط پری سروس  ٹریننگ  پروگرام  کا   چوتھا ہفتہ شروع ہو گیا ہے۔

 پری سروس ٹریننگ پروگرام کے دوسرے بیچ میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات چونتیس پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس /علاقہ قاضی شریک ہیں ۔

آج ٹریننگ پروگرام کے چوتھے ہفتے کے پہلے دن سینئر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور محمد آصف خان اور ڈین فیکلٹی خواجہ وجہہ الدین  نے فیڈ بیک سیشن لیا جس کے بعد  ریسورس پرسن فرانزک یکسپرٹ ایف ایس ایل محمد اعجاز خان نے کرائم سین انویسٹی گیشن کے موضوع پر ، ایکسپرٹ ڈیجیٹل  فرانزک ایف ایس ایل  شیر ولی نے ڈیجیٹل فرانزکس کے موضوع پر ، خیبر میڈیکل کالج کے جمیل احمد نے انٹروڈکشن ٹو ڈی این اے پروفائلنگ کے موضوع پر جبکہ ریسورس پرسن قاضی جمیل نے کرائم انوسٹی گیشن کے موضوع پر لیکچرز دیئے ۔