28-03-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس/علاقہ قاضیوں کے تیسرے بیچ کے لئے ایک ماہ پر محیط پروبیشن سروس  ٹریننگ پروگرام کا دوسرا ہفتہ آج مکمل ہو گیا ہے۔

تربیتی پروگرام کے تیسرے بیچ میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات تینتیس پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس /علاقہ قاضی شریک ہیں ۔

آج بنچ تھری ٹریننگ پروگرام کے  دوسرے ہفتے کے آخری دن  ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل اکیڈمی محمد مسعود خان اور ڈین فیکلٹی خواجہ وجہہ الدین نے فیڈ بیک سیشن لیا جس کے بعد   ریسورس پرسن  ممریز خان خلیل نے شناختی پریڈ اور دیگر موضوعات پر جبکہ ضیاء الرحمان نےسی پی سی کے اپینڈیکس ڈی سے متعلق پریکٹیکل ایکسرسائز کراوائے ۔ اسی طرح ریسورس پرسن جہانزیب شنواری نے الگ الگ سیشنز میں ضمانت کے قانون اور سپرداری کے عنوانات پر لیکچرز دیئے اور شرکاء سے پریکٹیکل ایکسرسائز بھی کراوئیں۔