12-04-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس/علاقہ قاضیوں کے تیسرے بیچ کے لئے ایک ماہ پر محیط پروبیشن سروس  ٹریننگ پروگرام کل تیرہ اپریل کو مکمل ہو جائے گا۔تربیتی پروگرام کے تیسرے بیچ میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات تینتیس پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس /علاقہ قاضی شریک ہیں ۔

آج بنچ تھری ٹریننگ پروگرام کے  پانچویں ہفتے کے پہلے دن ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور محمد مسعود خان اور ڈین فیکلٹی خواجہ وجہہ الدین نے فیڈ بیک سیشن لیا جس کے بعد   ریسورس پرسن جسٹس ریٹائرڈ  محمد رضا خان نے  جوڈیشل ایتھیکس  کے موضوع پر دو سیشنز میں لیکچرز دیئے جبکہ  ریسورس پرسن محمد فاروق خان نے پی ای آر رائٹینگ  کے موضوع پر لیکچر دیا اور ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل اکیڈمی محمد مسعود خان نے مشکلات اور سوالات اور ریپ آپ سیشن لیا۔واضح رہے کہ سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس کی تیسرے بیچ کی پروبیشن ٹریننگ مکمل ہونے کے ساتھ ہی حال ہی میں تعینات ہونے والے ایک سو تین سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس کی پری سروس ٹریننگ مکمل ہو جائے گی ۔