10-02-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس/علاقہ قاضیوں کے دوسرے بیچ کے لئے چار ہفتوں پر محیط پری سروس  تربیتی پروگرام  کا  پہلا ہفتہ مکمل ہو گیا ہے۔ تیرہ فروری بروز پیر سے ٹریننگ پروگرام کا دوسرا ہفتہ شروع ہوگا۔

تربیتی پروگرام کے دوسرے بیچ میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات چونتیس پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس /علاقہ قاضی شریک ہیں ۔

آج چار ہفتوں پر محیط  ٹریننگ پروگرام کے پانچویں دن ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور محمد مسعود خان  نے فیڈ بیک سیشن  لیا ۔ ریسورس پرسن سینئر قانون دان   قاضی انور  اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نیاز محمد خان نے قانون شہادت  آرڈر انیس سو چوراسی  کے مختلف موضوعات پر الگ الگ سیشنز میں لیکچرز دیئے جبکہ ریسورس پرسن محمد شعیب نے وراثت کے قانون  کے موضوع پر شرکاء سے پریکٹکل ایکسرسائز کروائیں۔