27-09-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں سینئر سول ججوں کے لئے ایک روزہ خصوصی ٹریننگ کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات پچیس سینئر سول ججوں نے شرکت کی ۔

جوڈیشل اکاونٹس اینڈ فنانشل پلاننگ کے موضوع پر ہونے والے ایک روزہ تربیتی کورس میں ریسورس پرسن صوبائی پبلک فنانشل منجمنٹ ایڈوائزر  محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا  جہانزیب پرویز  ، ریسورس پرسن ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  محمد زیب خان  اور  ریسورس پرسن پروکیورمنٹ سپیشلسٹ ڈی ایف آئی ڈی  قاسم خان داودزئی نے موضوع سے متعلق اہم موضوعات پر سیر حاصل لیکچر دیئے اور سوال و جواب کے مختلف سیشن کرائے ۔

ایک روزہ خصوصی کورس کے اختتام پر تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی محمد مسعود خان ،  ڈین فیکلٹی  خواجہ وجہہ الدین ، سینئر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد آصف خان ، ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ پبلی کیشن عائشہ اور ڈائریکٹر انسٹرکشن سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ اپنے خطاب میں ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی محمد مسعود خان نے شرکاء کو ایک روزہ خصوصی کورس مکمل کرنے پر مبارک باد یتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ اس ایک روزہ خصوصی تربیتی کورس  سے نہ صرف شرکاء کے پیشہ وارنہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا بلکہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ضلعی عدالتوں کو ہم آہنگ کیا جاسکے گا۔

تقریب کے اختتام پر ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی نے شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کیں ۔