16-05-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں صوبہ کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے نوجوان وکلاء کےلئے تیسراپانچ روزہ تربیتی پروگرام جاری ہے جو انیس مئی تک جاری رہے گا۔

  اس پانچ روزہ تربیتی پروگرام میں شعبہ وکالت میں قدم رکھنے والے نئے وکلاء کے تیسرے بیچ کو تربیت دی جا رہی ہے ۔

 آج پانچ روزہ تربیتی پروگرام کے دوسرے دن ریسورس پرسنز  عبداللہ ، عادل خان، محمد علی ایڈوکیٹ اور ڈائریکٹر انسٹرکشن ضیاء الرحمان نے مختلف موضوعات پر لیکچرز دیئے۔