17-05-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں صوبہ کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے نوجوان وکلاء کےلئے تیسراپانچ روزہ تربیتی پروگرام آج تیسرے دن بھی جاری رہا ۔جو انیس مئی تک جاری رہے گا۔

  اس پانچ روزہ تربیتی پروگرام میں صوبے کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے شعبہ وکالت میں قدم رکھنے والے نئے وکلاء کے تیسرے بیچ کو تربیت دی جا رہی ہے ۔

 آج پانچ روزہ تربیتی پروگرام کے دوسرے دن ریسورس پرسنز   نوید الرحمان ، نویداحمد، جہانزیب شنواری  اور جہانگیر مہمند نے  مختلف موضوعات پر لیکچرز دیئے۔