05-07-2017
خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں صوبہ کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے نوجوان وکلاء کےلئے تیسراپانچ روزہ تربیتی پروگرام آج تیسرے دن بھی جاری رہا ۔ اس پانچ روزہ تربیتی پروگرام میں شعبہ وکالت میں قدم رکھنے والے نئے وکلاء کے چوتھے بیچ کو تربیت دی جا رہی ہے ۔
آج پانچ روزہ تربیتی پروگرام کے دوسرے دن ریسورس گرداور ہمایون ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوید احمد، جہانزیب شنواری اور جہانگیر مہمند نے مختلف موضوعات پر لیکچر اور پریکٹیکل ایکسرسائز کروائے ۔