06-07-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں صوبہ کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے نوجوان وکلاء کےلئے تیسراپانچ روزہ تربیتی پروگرام آج چوتھے  دن بھی جاری رہا ۔

  اس پانچ روزہ تربیتی پروگرام میں شعبہ وکالت میں قدم رکھنے والے نئے وکلاء کے چوتھے بیچ کو تربیت دی جا رہی ہے جبکہ اس سے قبل وکلاء کے تین بیچز کی تربیت مکمل کی جا چکی ہے۔

 آج پانچ روزہ تربیتی پروگرام کے چوتھے دن ریسورس پرسن سابق چیئرمین پبلک سروس کمیشن عبداللہ ، ریسورس پرسن عامر جاوید ایڈوکیٹ اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عادل خان نے مختلف موضوعات پر لیکچرز دیئے جبکہ تربیتی پروگرام کے شرکاء کو پشاور ہائی کورٹ کا وزٹ کروایا گیا جہاں انہیں مختلف امور پر پریزنٹیشن دیئے گئے ۔