21-11-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں شعبہ وکالت کے ینگ وکلاء کے لئے پانچ روزہ خصوصی تربیتی پروگرام  جاری ہے۔

اے ڈی آر یعنی متبادل تنازعاتی حل کے موضوع پر پانچ روزہ خصوصی تربیتی پروگرام میں صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے پچاس ینگ وکلاء شریک ہیں۔

آج تربیتی پروگرام کے دوسرے دن سینئر ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ پبلی کیشن جوڈیشل اکیڈمی سہیل شیراز نور ثانی نے ٹائپس آف اے ڈی آر کےموضوع پر ، ڈائریکٹر انسٹرکشنز جوڈیشل اکیڈمی ضیاء الرحمان نے کیس منجمنٹ ٹیکنیکس سول پری ٹرائل کے موضوع پر لیکچر دیئے ۔ اسی طرح  میڈیشن سپیشلسٹ اقبال سرور نے سورہ  کے موضوع پر لیکچر اور اس سے متعلق اے ڈی آر  موک سین کرایا  جبکہ میڈیشن ایکسپرٹ محمد علی ایڈوکیٹ نے اجمل خان اینڈ ندیم خان لینڈ ڈسپیوٹ  سے متعلق اے ڈی آر  موک سین کرایا ۔

واضح رہے متبادل تنازعاتی حل کے موضوع پر منعقدہ پانچ روزہ تربیتی پروگرام کے شرکاء کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ان کےلئے الگ الگ کلاسز کا اہتمام کیا گیا ہے۔