12-03-2019

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی میں    کم عمر بچوں اور ان کے خلاف جرائم سے متعلق کیسز کی سماعت کے لئےبننے والی خصوصی عدالت اور  خیبر پختونخوا میں جویئنائل جسٹس”  کے عنوان سے پانچ روزہ خصوصی  تربیتی پروگرام  جاری ہے ۔

تربیتی پروگرام میں  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز صاحبان ،  محکمہ قانون و پارلیمانی امور، پروبیشن اینڈ ریکلیمیشن ڈیپارٹمنٹ ، محکمہ سماجی بہبود ، وزارت انسانی حقوق ، محکمہ جیل خانہ جات اور  محکمہ پراسیکیوشن کے افسران اور نمائندے شریک ہیں۔

 آج تربیتی پروگرام کے دوسرے دن   گروپ ڈویلپمنٹ پاکستان کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر  ویلری خان یوسفزئی ،عندلیب عزیز  اور ارشد محمود نے مختلف موضوعات پر  لیکچر  ز اور پریزنٹیشنز پیش کئے  اور شرکاء کے سوالوں کے جوابات کے ساتھ ساتھ پریکٹیکل ایکسرسائز بھی کرائیں ۔