May 26, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

   خیبر پختونخوا  جوڈیشل اکیڈمی میں “چائلڈ پروٹیکشن کورٹ اور  خیبر پختونخوا میں جویئنائل جسٹس” کے عنوان سے متعلق   پانچ روزہ تربیتی پروگرام کا آج چوتھا دن

14-03-2019

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی میں    کم عمر بچوں اور ان کے خلاف جرائم سے متعلق کیسز کی سماعت کے لئےبننے والی خصوصی عدالت اور  خیبر پختونخوا میں جویئنائل جسٹس”  کے عنوان سے متعلق پانچ روزہ خصوصی  تربیتی پروگرام آج چوتھےروز بھی  جاری رہا۔

تربیتی پروگرام میں  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز صاحبان ،  محکمہ قانون و پارلیمانی امور، پروبیشن اینڈ ریکلیمیشن ڈیپارٹمنٹ ، محکمہ سماجی بہبود ، وزارت انسانی حقوق ، محکمہ جیل خانہ جات اور  محکمہ پراسیکیوشن کے افسران اور نمائندے شریک ہیں۔

 آج تربیتی پروگرام کےچوتھےدن   گروپ ڈویلپمنٹ پاکستان کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر  ویلری خان یوسفزئی  ، اعجاز خان ایڈوکیٹ ،  محمد خان زیب ، شرافت علی ایڈوکیٹ نے  مختلف موضوعات پر  لیکچر  ز  دیئے ۔

Related posts