20-09-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات جوڈیشل افسران کےلئے دوسرے تین روزہ تربیتی پروگرا م کا آغاز ہو گیا ہے ۔

کیس اینڈ کورٹ  منجمنٹ کے موضوع پر  شروع ہونے والے تین روزہ تربیتی کورس میں پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات پچیس سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس شریک ہیں ۔ تربیتی کورس کے آغاز پر ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور محمد مسعود خان نے شرکاء کو کیس اینڈ کورٹ منجمنٹ کے موضوع پر ہونے والے تربیتی کورس کے اغراض و مقاصد بتائے اور اس امید کا اظہار کیا کہ اس تربیتی کورس سے نہ صرف ان کے پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا بلکہ فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کے عمل میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

آج تربیتی کورس کے پہلے دن ڈائریکٹر انسٹرکشنز جوڈیشل اکیڈمی ضیاء الرحمان نے کیس منجمنٹ پری ٹرائل سول  کے موضوع پر لیکچر دیا جبکہ ریسورس پرسن  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  نصرت یاسمین نے کیس منجمنٹ ٹیکنیکس سول ٹرائل کے موضوع پر لیکچر دیا ۔

دوسری طرف  خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں کیس اینڈ کورٹ منجمنٹ کے موضوع پر  پیر اٹھارہ ستمبر سے شروع ہونے والہ تین روز ہ تربیتی کورس مکمل ہوا جس میں صوبےکے پچیس سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس نے شرکت کی ۔ تین روزہ تربیتی کورس کےتیسرے اور آخری دن تقریب تقسیم اسناد منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا محمد مسعود خان، سینئر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد آصف خان ، ڈین فیکلٹی خواجہ وجہہ الدین ، سینئر ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ پبلی کیشن سہیل شہراز نور ثانی اور ڈائریکٹر انسٹرکشز ضیاء الرحمان سمیت شرکاء کورس نے شرکت کی ۔اپنے خطاب میں ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی نے تربیتی کورس مکمل کرنے پر شرکاء کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کیس اینڈ کورٹ منجمنٹ کے موضوع پر تربیتی پروگرامز کا سلسلہ جاری رہے گا جس میں صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات جوڈیشل افسران کو تربیتی کورسز کےلئے مدعو کیا جائے گا تاکہ ان کی پیشہ وارانہ صلاحتیوں  کو مزید مستحکم اور تقویت دی جا سکے ۔

 ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی نے تربیتی کورس مکمل کرنے والے پچیس سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس میں اسناد بھی تقسیم کیں۔