November 20, 2017

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

خیبر  پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی میں کیس اینڈ کورٹ منجمنٹ کے موضوع پر خصوصی کورس کا آغاز

14-11-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کےلئے دو روزہ خصوصی کورس کا آغاز ہو گیا ہے ۔ کیس اینڈ کورٹ منجمنٹ کے موضوع پر دو روزہ خصوصی تربیتی کورس کا افتتاح چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی نے کیا جبکہ کورس میں صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات پچیس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز شریک ہیں۔

کیس اینڈ کورٹ منجمنٹ کے موضوع پر دو روزہ تربیتی کورس کی افتتاحی تقریب خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں منعقد ہوئی جس میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل اکیڈمی محمد مسعود خان ، سینئر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد آصف خان ، سینئر ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ پبلی کیشن سہیل شیراز نور ثانی اور اکیڈمی کے دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی نے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے دو روزہ تربیتی پروگرام کے اغراض ومقاصد بیان کیں۔اس موقع پر چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی نے شرکاء کورس سے ملاقات کی شرکاء کورس  کیس اینڈ کورٹ منجمنٹ سے متعلق ہدایات جاری کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ اس کورس سے نہ صرف شرکاء کے علم میں اضافہ ہوگا بلکہ ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

آج تربیتی پروگرام کے پہلے دن ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی پشاور محمدمسعود خان نے کیس منجمنٹ ٹیکنیکس سول پری ٹرائل کے موضوع پر لیکچر دیا جبکہ ریسورس پرسن ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصرت یاسمین نے کیس منجمنٹ ٹیکنیکس سول ٹرائل کے موضوع پر تفصیلی لیکچر دیا اور شرکاء کے سوالوں کے جواب بھی دیا۔

Related posts