19-09-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات جوڈیشل افسران کےلئے تین روزہ تربیتی پروگرا م جاری ہے ۔

کیس اینڈ کورٹ  منجمنٹ کے موضوع پر  شروع ہونے والے تین روزہ تربیتی کورس میں پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات پچیس سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس شریک ہیں ۔

آج تربیتی کورس کے دوسرے  دن ریسورس پرسنز  جہانزیب شنواری اور غلام عباس نے مختلف موضوعات پر لیکچرز دیئے۔