21-09-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں کیس اینڈ کورٹ منجمنٹ کے موضوع پر  تین روز ہ تربیتی کورس مکمل ہوا گیا ہے۔جس میں صوبےکے پچیس سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس نے شرکت کی ۔ تقسیم اسناد کی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا محمد مسعود خان، سینئر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد آصف خان ، ڈین فیکلٹی خواجہ وجہہ الدین ، سینئر ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ پبلی کیشن سہیل شہراز نور ثانی اور ڈائریکٹر انسٹرکشز ضیاء الرحمان سمیت شرکاء کورس نے شرکت کی ۔ اپنے خطاب میں ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی محمد مسعود خان  نے تربیتی کورس مکمل کرنے پر شرکاء کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کیس اینڈ کورٹ منجمنٹ کے موضوع پر تربیتی پروگرامز کا سلسلہ جاری رہے گا جس میں صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات جوڈیشل افسران کو تربیتی کورسز کےلئے مدعو کیا جائے گا تاکہ ان کی پیشہ وارانہ صلاحتیوں  کو مزید مستحکم اور تقویت دی جا سکے ۔ ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی نے تربیتی کورس مکمل کرنے والے پچیس سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس میں اسناد بھی تقسیم کیں۔