18-09-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات جوڈیشل افسران کےلئے تین روزہ تربیتی پروگرا م کا آغاز ہو گیا ہے ۔

کیس اینڈ کورٹ  منجمنٹ کے موضوع پر  شروع ہونے والے تین روزہ تربیتی کورس میں پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات پچیس سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس شریک ہیں ۔ تربیتی کورس کے آغاز پر ڈین فیکلٹی خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور نے شرکاء کو کیس اینڈ کورٹ منجمنٹ کے موضوع پر ہونے والے تربیتی کورس کے اغراض و مقاصد بتائے اور اس امید کا اظہار کیا کہ اس تربیتی کورس سے نہ صرف ان کے پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا بلکہ فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کے عمل میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

آج تربیتی کورس کے پہلے دن ڈائریکٹر انسٹرکشنز جوڈیشل اکیڈمی ضیاء الرحمان نے کیس منجمنٹ پری ٹرائل سول  کے موضوع پر لیکچر دیا جبکہ ریسورس پرسن  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  نصرت یاسمین نے کیس منجمنٹ ٹیکنیکس سول ٹرائل کے موضوع پر لیکچر دیا ۔