16-03-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس/علاقہ قاضیوں کے تیسرے بیچ کے لئے ایک ماہ پر محیط پروبیشن سروس  ٹریننگ پروگرام آج چوتھے دن بھی جاری رہا ۔

تربیتی پروگرام کے تیسرے بیچ میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات تینتیس پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس /علاقہ قاضی شریک ہیں ۔

آج بنچ تھری ٹریننگ پروگرام کے چوتھے دن  شرکاء ٹریننگ سے ان کو  دیئے گئے عنوانات پر  لائبریری  ریسرچ کروایا گیا اور بعد میں لائبریری  ریسرچ پر پریزنٹیشز کروائے گئے جبکہ ریسورس پرسن امجد ضیاء صدیقی نے سول کورٹ میں موجود مختلف رجسٹرز سے متعلق اور ریسورس پرسن قاضی جمیل نے پولیس آرڈر دو ہزار دو اور خیبر پختونخوا پولیس ایکٹ دو ہزار سولہ پر لیکچرز دیئے۔