17-03-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس/علاقہ قاضیوں کے تیسرے بیچ کے لئے ایک ماہ پر محیط پروبیشن سروس  ٹریننگ پروگرام کا پہلا ہفتہ مکمل ہو گیا ہے اور دوسرا ہفتہ بروز پیر، بیس اپریل سے شروع ہوگا۔

تربیتی پروگرام کے تیسرے بیچ میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات تینتیس پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس /علاقہ قاضی شریک ہیں ۔

آج بنچ تھری ٹریننگ پروگرام کے پانچویں دن ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل اکیڈمی محمد مسعود خان اور ڈین فیکلٹی خواجہ وجہہ الدین نے فیڈ بیک سیشن لیا جس کے بعد  ڈین فیکلٹی نے  شرکاء ٹریننگ سے موک ٹرائل سول کے دو سیشنز  کروائے  جبکہ ریسورس پرسن  نیاز محمد خان نے قانون شہادت  آرڈر  انیس سو چوراسی  کے مختلف موضوعات پر  علیحدہ علیحدہ سیشنز میں لیکچرز دیئے۔