21-03-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس/علاقہ قاضیوں کے تیسرے بیچ کے لئے ایک ماہ پر محیط پروبیشن سروس  ٹریننگ پروگرام کا دوسرا ہفتہ جاری ہے۔

تربیتی پروگرام کے تیسرے بیچ میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات تینتیس پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس /علاقہ قاضی شریک ہیں ۔

آج بنچ تھری ٹریننگ پروگرام کے  دوسرے ہفتے کے دوسرے دن  ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل اکیڈمی محمد مسعود خان اور ڈین فیکلٹی خواجہ وجہہ الدین نے فیڈ بیک سیشن لیا جس کے بعد   ریسورس پرسن  نصرت یاسمین نے کورٹ فی ایکٹ ، سوٹ ویلیویشن ایکٹ کے موضوعات پر لیکچرز دیئے جبکہ ڈائریکٹر انسٹرکشن جوڈیشل اکیڈمی حافظ نسیم اکبر نے فریمنگ آف چارجز  پروسیڈنگ انڈر  ایس پانچ سو بارہ ، پابچ سو چودہ سی آر پی سی کے موضوع پر اور ریسورس پرسن ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  کمال حسین شاہ نے  سی پی سی اپینڈیکس اے اور بی کے مختلف موضوعات پر پریکٹکل ایکسرسائز کروائیں۔