22-03-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس/علاقہ قاضیوں کے تیسرے بیچ کے لئے ایک ماہ پر محیط پروبیشن سروس  ٹریننگ پروگرام کا دوسرا ہفتہ جاری ہے۔

تربیتی پروگرام کے تیسرے بیچ میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات تینتیس پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس /علاقہ قاضی شریک ہیں ۔

آج بنچ تھری ٹریننگ پروگرام کے  دوسرے ہفتے کے تیسرے دن  ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل اکیڈمی محمد مسعود خان اور ڈین فیکلٹی خواجہ وجہہ الدین نے فیڈ بیک سیشن لیا جس کے بعد   ریسورس پرسن   فخرزمان نے تحقیقاتی عمل میں مجسٹریٹس کے رول کے موضوع پر ، ریسورس پرسن عالم خان نے بنیادی حقوق اور شفاف ٹرائل کے موضوع پر  جبکہ ریسور پرسن محمد عادل خان نے پروبیشن اور جیل لاءز کے موضوع پر لیکچرز دیئے۔ اسی طرح سینئر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد آصف خان نے شرکاء ٹریننگ کو جوڈیشل کمپلکس پشاور کا وزٹ کروایا ۔