30-03-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس/علاقہ قاضیوں کے تیسرے بیچ کے لئے ایک ماہ پر محیط پروبیشن سروس  ٹریننگ پروگرام کا دوسرا ہفتہ آج مکمل ہو گیا ہے۔

تربیتی پروگرام کے تیسرے بیچ میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات تینتیس پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس /علاقہ قاضی شریک ہیں ۔

آج بنچ تھری ٹریننگ پروگرام کے  تیسرے ہفتے کےدوسرے دن  ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل اکیڈمی محمد مسعود خان اور ڈین فیکلٹی خواجہ وجہہ الدین نے فیڈ بیک سیشن لیا جس کے بعد   ریسورس پرسن  عظم خان آفریدی نے سپیسیفک ریلیف ایکٹ  کے موضوع پر جبکہ غلام باسط نے قانون شہادت آرڈر انیس سو چیاسی کے مختلف موضوعات پر الگ الگ سیشنز میں لیکچرز دیئے اسی طرح ریسورس پرسن بیرسٹر افتخار خان نے کنٹریکٹ ایکٹ  پر لیکچر دیا ۔