13-02-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس/علاقہ قاضیوں کے دوسرے بیچ کے لئے چار ہفتوں پر محیط پری سروس  تربیتی پروگرام  کا  دوسرا ہفتہ شروع ہو گیا ہے۔

تربیتی پروگرام کے دوسرے بیچ میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات چونتیس پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس /علاقہ قاضی شریک ہیں ۔

آج چار ہفتوں پر محیط  ٹریننگ پروگرام کے دوسرے ہفتے کے پہلے دن ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور محمد مسعود خان  نے فیڈ بیک سیشن  لیا ۔ ریسورس پرسن میاں اصغر علی شاہ نے انٹرپریٹیشن آف سٹیٹیوٹس  کے موضوع پر ، ریسورس پرسن ایمن ضیاء نے ججمنٹ اینڈ آرڈر رائٹینگ  کرئمینل کے موضوع پر ، ریسورس پرسن محمد زبیر خان نے سمری ٹرائل ، مجسٹریسی ٹرائل ، کمپلینٹس اینڈ پولیس رپورٹس کے موضوع پر جبکہ ریسورس پرسن نصرت یاسمین نے لاء آف انجگشنز  کے موضوع پر لیکچرز دیئے ۔