05-04-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس/علاقہ قاضیوں کے تیسرے بیچ کے لئے ایک ماہ پر محیط پروبیشن سروس  ٹریننگ پروگرام کا چوتھا اور آخری ہفتہ شروع ہو گیا ہے۔

تربیتی پروگرام کے تیسرے بیچ میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات تینتیس پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس /علاقہ قاضی شریک ہیں ۔

آج بنچ تھری ٹریننگ پروگرام کے  تیسرے ہفتے کےپانچویں دن ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور محمد مسعود خان اور ڈین فیکلٹی خواجہ وجہہ الدین نے فیڈ بیک سیشن لیا جس کے بعد سینئر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور کی سربراہی میں شرکاء ٹریننگ کو فارنزک سائنس لیب خیبر پختونخوا پولیس، خیبر میڈیکل کالج پشاور کے شعبہ فارنزک پیتھالوجی  اینڈ ٹاکسیکالوجی  اور پولیس سکول آف انوسٹی گیشن کا دورہ کروایا گیا جہاں انہیں اس حوالے سے بریفنگ اور لیکچرز بھی دیئے گئے ۔بعد ازاں ریسورس پرسن ڈاکٹر قاسم ایوب نے شرکاء کو جوڈیشل اکیڈمی میں ڈی این اے اینالیسز  سے متعلق لیکچرز بھی دیا۔