11-04-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس/علاقہ قاضیوں کے تیسرے بیچ کے لئے ایک ماہ پر محیط پروبیشن سروس  ٹریننگ پروگرام کا چوتھا ہفتہ جاری ہے۔

تربیتی پروگرام کے تیسرے بیچ میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات تینتیس پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس /علاقہ قاضی شریک ہیں ۔

آج بنچ تھری ٹریننگ پروگرام کے  چوتھے ہفتے کےپانچویں دن ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور محمد مسعود خان اور ڈین فیکلٹی خواجہ وجہہ الدین نے فیڈ بیک سیشن لیا جس کے بعد  ریسورس پرسن محمد بشیر خان نے سول مقدمات کی  ججمنٹ اینڈ آرڈر رائٹنگ کے موضوع پر پریکٹیکل ایکسرسائز کروائیں جبکہ ریسورس پرسن منیرہ عباسی نے ایگزیکیوشن آف ڈکری اینڈ آرڈر کے مختلف موضوعات پرلیکچرز دیئے اور ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل اکیڈمی محمد مسعود خان نے پاکستان پینل کوڈ کے مختلف پرویزنز  پر پریکٹیکل ایکسرسائز کروائیں ۔