24-05-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں  جوڈیشل سروس میں اخلاقیات و آداب کے موضوع پر ایک روزہ سمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں صوبہ کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے جوڈیشل افسران ، ٹربیونلز اور خصوصی عدالتوں کے ممبران اور ججز نے شرکت کی ۔

ڈین فیکلٹی خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور نے افتتاحی تقریب سے اپنے مختصر خطاب میں ایک روزہ تربیتی پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کئے اور اس امید کا اظہار کیا کہ اس ایک روزہ سمینار سے شرکاء کے پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا ۔

وفاقی حکومت کی خصوصی عدالتوں / ٹریبیونلز اور  جوڈیشل افسران کی استعداد کار بڑھانے کیلئے جوڈیشل سروس میں اخلاقیات اور آداب کے موضوع پر  ہونے والے ایک روزہ سمینار سے ریسورس پرسن سابق چیئرمین پبلک سروس کمیشن خیبر پختونخوا عبداللہ  اور  سابق جسٹس محمد عالم خان موضوع پر لیکچرز دیئے جبکہ شرکاء کے گروپ ڈیسکشنز کرائے گئے ۔

سیمینار کے اختتام پر ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل اکیڈمی محمدمسعود خان نے شرکاء میں سرٹیفکیٹس  بھی تقسیم کیں ۔