25-07-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی میں جوڈیشل افسران کےلئے پانچ روزہ تربیتی پروگرام جاری ہے ۔

کیس اینڈ کورٹ منجمنٹ کے موضوع پر ہونے والے تربیتی پروگرام میں صوبہ کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والےپچیس سول ججز کم  جوڈیشل مجسٹریٹس  شریک ہیں۔

آج پانچ روزہ تربیتی پروگرام کے دوسرے دن ڈائریکٹر انسٹرکشن خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی ہاجرہ رحمان نے کورٹ کوارڈی نیشن اور بار اور سائلین کے ساتھ تعلق کے موضوع پر لیکچر دیا جبکہ ڈائریکٹر انسٹرکشن جوڈیشل اکیڈمی ضیاء الرحمان نے کیس منجمنٹ پری ٹرائل (سول) کے موضوع پر اور ریسورس پرسن ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہانزیب شنواری کیس منجمنٹ پری ٹرائل (کرئمنل) کے موضوع پر لیکچر دیا ۔

یا د رہے کہ خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور کورٹ اینڈ کیس منجمنٹ کے موضوع پر متعدد تربیتی پروگرامز منعقد کر چکی ہے جبکہ رواں سال کے ایل او اے میں اس موضوع پر یہ پہلا تربیتی پروگرام ہے۔