27-07-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی میں جوڈیشل افسران کےلئے پانچ روزہ تربیتی پروگرام آج چوتھے دن بھی جاری رہا  ۔

کیس اینڈ کورٹ منجمنٹ کے موضوع پر ہونے والے تربیتی پروگرام میں صوبہ کے مختلف اضلاع  میں تعینات پچیس  سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس شریک ہیں۔

آج پانچ روزہ تربیتی پروگرام کے چوتھے  دن  ڈین فیکلٹی جوڈیشل اکیڈمی خواجہ وجہہ الدین نے

منٹینس آف جوڈیشل ریکارڈ کے موضوع پر جبکہ ریسورس پرسن سید کمال حسین شاہ نے ایڈمنسٹریٹو ڈیوٹی آف جوڈیشل آفیسرز کے موضوع پر اور ریسورس پرسن ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نیاز محمد خان نے فنانس ایڈمنسٹریشن /جوڈیشل اکاونٹس کے موضوع پر لیکچر ز دیئے ۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور کورٹ اینڈ کیس منجمنٹ کے موضوع پر متعدد تربیتی پروگرامز منعقد کر چکی ہے جبکہ رواں سال کے ایل او اے میں اس موضوع پر یہ پہلا تربیتی پروگرام ہے۔