28-09-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات ضلعی عدلیہ کے ججوں کے لئے آج  ایک روزہ خصوصی تربیتی سمینار کا اہتمام کیا گیا ۔

انٹرنیشنل ہیمنیٹیرین لاء کے موضوع پر ہونے والے ایک روزہ خصوصی تربیتی سمینار آئی سی آر سی اور آر ایس آئی ایل کے تعاون سے خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈّمی میں منعقد ہوا جس میں صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات پچیس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں ، سینئر سول ججوں اور سول ججوں و جوڈیشل مجسٹریٹس نے شرکت کی۔

سپریم کورٹ کےمعروف قانون دان اورسابق وفاقی وزیر قانون ، انصاف و پارلیمانی امور احمد بلاک صوفی ایڈوکیٹ نے انٹرنیشنل لاء ایشوز اینڈ جوڈیشری کے موضوع پر طویل سیشن میں مختلف امور پر لیکچر دیا اور شرکاء کے سوالوں کے جواب دیں۔ جبکہ دوسرے سیشن میں ریسورس پرسن نے موضوع کے مختلف امور پر لیکچر دیا اور سوال جواب کا سیشن بھی منعقد کیا گیا ۔

ایک روزہ تربیتی سیمینار کی اختتامی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی محمد مسعود خان نے شرکاء کو مبارک باد دیتے ہوئے اس امید کااظہار کیا کہ اس ایک روزہ سیمینار سے ان کے علم میں اضافے کے ساتھ ساتھ شرکاء کے پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ تقریب میں جوڈیشل اکیڈمی کے سینئر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد آصف خان ، سینئر ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ پبلی کیشن سہیل شیراز نور ثانی ، ڈائریکٹر انسٹرکشن اور دیگر آفیسرز نے شرکت کی جوڈیشل اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل محمد مسعود خان نے شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کیں ۔