25-10-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں”” سبسٹانٹیو اینڈ پروسیجرل لاء “” کے موضوع پر پانچ روز ہ تربیتی پروگرام  آج تیسرے روز بھی جاری رہا ۔

یو این ڈی پی  اور ایس آر ایل پی  کے تعاون سے خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی میں شروع ہونے والےپانچ روزہ تربیتی پروگرام میں خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں تعینات پچیس سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس شریک ہیں۔

 تربیتی پروگرام کے تیسرے دن  ڈائریکٹر انسٹرکشن ضیاء الرحمان نے ” قرآن الکریم کی آیات قوانین ” کے موضوع پر، ڈائریکٹر انسٹرکشن ہاجرہ رحیم نے ” خلاُ اور ری کنسیلیشن کے موضوع پر جبکہ ڈین فیکلٹی خواجہ وجہہ الدین نے “ضمانت ” کے موضوع پر سیر حاصل لیکچرز دیئے اور شرکاء کے سوالوں کے جواب دیئے ۔