26-10-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں”” سبسٹانٹیو اینڈ پروسیجرل لاء “” کے موضوع پر پانچ روز ہ تربیتی پروگرام  آج چوتھے روز بھی جاری رہا ۔

یو این ڈی پی  اور ایس آر ایل پی  کے تعاون سے خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی میں شروع ہونے والےپانچ روزہ تربیتی پروگرام میں خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں تعینات پچیس سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس شریک ہیں۔

 تربیتی پروگرام کے چوتھا دن   ریسورس پرسن عادل خان نے” ایفیکٹو ایگزی کیوشن سٹریٹیجی”  کے موضوع  پر  ، ریسورس پرسن شکیل اعظم اعوان نے “ڈکری شیٹ میں عمومی غلطیوں” کے موضوع پر جبکہ ریسورس پرسن حاجی باسط نے ” قانون شہادت کے موضوع پر لیکچرز دیئے اور شرکاء کے سوالوں کے جواب دیئے ۔