11-04-2018

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں حال ہی میں تعینات ہونے والے بیالیس سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس کی پری سروس ٹریننگ  آج تیسرے روز بھی جاری رہا ۔

تیرہ ہفتوں پر محیط پری سروس ٹریننگ پروگرام کے تیسرے  دن  ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ پبلی کیشن جوڈیشل اکیڈمی  ڈاکٹر قاضی عطا اللہ نے “” اسلامی قانون اور اس کے فقہ کے تحت عدالتی طرز عمل کے اصول”” کے موضوع پر لیکچر دیا ،  ریسورس پرسن ڈائریکٹر ایف جے اے  عبد المتین خان  نے “”  جج مس کنڈکٹ : کیس لاء سٹڈی   “” کے موضوع پر ، ریسورس پرسن   ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  سید اصغر علی شاہ  نے “”  ہائی کورٹ کی جوڈیشل کنڈکٹ  سے متعلق نگرانی : ایم آئی ٹی اور ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ کے دفتر کا تعارف  ” کے موضوع پر  جبکہ ریسورس پرسن ڈاکٹر جاوید اقبال نے “تخلیقی انسانی اعزاز: سماجی – نفسیاتی فلسفہ” کے موضوعات  پر لیکچرز دیئے۔