12-04-2018

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں حال ہی میں تعینات ہونے والے بیالیس سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس کی پری سروس ٹریننگ  آج چوتھے روز بھی جاری رہا ۔

تیرہ ہفتوں پر محیط پری سروس ٹریننگ پروگرام کےچوتھے دن ڈائریکٹر  جنرل خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی ڈاکٹر  خورشید اقبال نے “” Maintaining of Ethical Values in Opinion Writing (Judgments & Orders)”” کے موضوع پر لیکچر دیا ،  ریسورس پرسن ڈاکٹر مدیحہ اصغر  نے “”  Stress Management: Skills & Techniques   “” کے موضوع پر ، ریسورس پرسن ریٹائرڈ   ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  حیات علی شاہ  نے “”  Relations with Colleagues : Standards, Limits and Significance” کے موضوع پر  جبکہ ریسورس پرسن ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل وقار احمد خان  نے “Relations with the Bar: Techniques and Skills” کے موضوعات  پر لیکچرز دیئے۔