16-04-2018

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں حال ہی میں تعینات ہونے والے بیالیس سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس کی پری سروس ٹریننگ  کا آج دوسرا ہفتہ شروع ہو گیا ہے۔

تیرہ ہفتوں پر محیط پری سروس ٹریننگ پروگرام کے دوسرے ہفتے کے  پہلے  دن  ڈائریکٹر  جنرل خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی ڈاکٹر  خورشید اقبال ،  ریسورس پرسن اسماعیل ولی اور ڈائریکٹر انسٹرکشنز  خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی محمد شعیب نے مختلف موضوعات  پر لیکچرز دیئے۔واضح رہے کہ آج پری سروس  ٹریننگ پروگرام کے دوسرے ہفتے کے پہلے دن چیف جسٹس پشاور ہائی کور ٹ جسٹس یحیی آفریدی نے جوڈیشل اکیڈمی پشاور کا دورہ بھی کیا اور اس دوران پری سروس ٹریننگ حاصل کرنے والے سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس سے ملاقات بھی کی۔ بعد میں چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی نے جوڈیشل اکیڈمی میں سوشل میڈیم “زووم پروگرام” کے ذریعے صوبے کے مختلف اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور دیگر کے ساتھ  ویڈیو کانفرنسنگ بھی کی ۔