17-02-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس/علاقہ قاضیوں کے دوسرے بیچ کے لئے چار ہفتوں پر محیط پری سروس  ٹریننگ  پروگرام  کا  دوسرا ہفتہ  مکمل ہو گیا ہے۔

تربیتی پروگرام کے دوسرے بیچ میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات چونتیس پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس /علاقہ قاضی شریک ہیں ۔

آج چار ہفتوں پر محیط  ٹریننگ پروگرام کے دوسرے ہفتے کے پانچویں دن ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور محمد مسعود خان  نے فیڈ بیک سیشن لیا جس کے بعد ڈائریکٹر انسٹرکشز جوڈیشل اکیڈمی ڈاکٹر قاضی عطاء اللہ نے شریعہ نظام عدل ریگولیشن دو ہزار نو  اور انفورسمنٹ آف شریعہ ایکٹ انیس سو اکانوے کے موضوعات پر لیکچر زدیئے۔ ریسورس پرسن ضیاء الرحمان نے سی پی سی جبکہ ریسورس پرسن جہانزیب شنواری نے ضمانت کے قانون اور سپرداری  سے متعلق الگ الگ سیشنز میں لیکچرز اور عملی ایکسرسائز کروائے ۔

واضح رہے کہ سول ججز بیچ ٹو کے پری سروس ٹریننگ پروگرام کا تیسرا ہفتہ  بیس فروری سے شروع ہوگا۔