21-05-2018

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں حال ہی میں تعینات ہونے والے بیالیس سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس کی پری سروس ٹریننگ   کے ساتویں ہفتے کا آغاز ہو گیا ہے ۔

تیرہ ہفتوں پر محیط پری سروس ٹریننگ پروگرام کے   ساتویں    ہفتے کے پہلے  دن ڈین فیکلٹی  خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی سید انیس بادشاہ بخاری ،   ریسورس پرسن ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  یاسر صابر  اور ریسورس پرسن  سول جج ضیاء الاحسن نے   مختلف موضوعات پر لیکچرز دیئے ۔