August 22, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں ’کیس فلو مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم‘ سے متعلق دو روزہ ورکشاپ  کا اختتام  

26-06-2019

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں ’کیس فلو مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم‘(سی ایف ایم آئی ایس) سے متعلق دو روزہ ورکشاپ  کا اختتام ہو گیا ہے۔

پشاور ہائی کورٹ اور خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی کی باہمی اشتراک سے منعقدہ دو روزہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب  کےمہمان خصوصی ممبر انسپکشن ٹیم پشاور ہائی کورٹ زبیرخان اور  ڈائریکٹر انسپکشن سیکرٹریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری خالد خان تھےجبکہ تقریب میں  ڈائریکٹر جنرل  جوڈیشل اکیڈمی محمد بشیرسمیت جوڈیشل اکیڈمی کے افسران نے شرکت کی۔

ممبر انسکپشن ٹیم پشاور ہائی کورٹ زبیر خان  اور ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی محمد بشیر نے شرکاء ورکشاپ میں اسناد تقسیم کیں ۔

واضح رہے کہ دو روزہ ورکشاپ میں ان تمام امور کو زیر بحث لایا  گیا  جو اس جدید نظام  کے مکمل عملی نفاذ کی راہ میں رکاوٹ ہیں اور ان کا حل تلاش کرکے اسے دیگر اضلاع میں نقائص سے پاک نافذ کیا جا سکے۔

Related posts