21-02-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس/علاقہ قاضیوں کے دوسرے بیچ کے لئے چار ہفتوں پر محیط پری سروس  ٹریننگ  پروگرام  کا  تیسرا ہفتہ  جاری ہے۔

 پری سروس ٹریننگ پروگرام کے دوسرے بیچ میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات چونتیس پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس /علاقہ قاضی شریک ہیں ۔

آج چار ہفتوں پر محیط  ٹریننگ پروگرام کے تیسرے  ہفتے کے دوسرے دن ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور محمد مسعود خان  نے فیڈ بیک سیشن لیا ۔جس کے بعد ڈائریکٹر انسٹرکشنز جوڈیشل اکیڈمی ڈاکٹر قاضی عطاء اللہ نے شریعہ نظام عدل ریگولیشن دو ہزار نو  اور انفورسمنٹ آف شریعت ایکٹ انیس سو اکانوے کے موضوعات پر لیکچرز دیئے جبکہ ڈین فیکلٹی جوڈیشل اکیڈمی خواجہ وجہہ الدین نے موک ٹرائل سول کروایا جس کے بعد ریسورس پرسن  بیرسٹر افتخار خان نے کنٹریکٹ ایکٹ کے موضوع پر لیکچر دیا ۔