24-02-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس/علاقہ قاضیوں کے دوسرے بیچ کے لئے چار ہفتوں پر محیط پری سروس  ٹریننگ  پروگرام  کا  تیسرا ہفتہ  مکمل ہو گیا  ہے۔

 پری سروس ٹریننگ پروگرام کے دوسرے بیچ میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات چونتیس پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس /علاقہ قاضی شریک ہیں ۔

آج ٹریننگ پروگرام کے تیسرے  ہفتے کے پانچویں دن ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور محمد مسعود خان  نے فیڈ بیک سیشن لیا ۔جس کے بعد  ریسورس پرسن  سہیل شیراز نور ثانی نے توہین عدالت کے موضوع پر جبکہ ڈاکٹر حکیم آفریدی نے میڈیکل جیورسپروڈینس کے موضوع پر ، زبیر خان نے پاکستان پینل کوڈ کے منتخب پرویژنز  اور ریسورس پرسن  ڈائریکٹر انسٹرکشنز ڈاکٹر قاضی عطاء اللہ نے پری ٹرائل پروسیڈنگز  اور پریکٹیکل ایکسرسائز  کروائے ۔