28-02-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس/علاقہ قاضیوں کے دوسرے بیچ کے لئے سروس  ٹریننگ  پروگرام  کا   چوتھا ہفتہ  جاری ہے ۔

 پری سروس ٹریننگ پروگرام کے دوسرے بیچ میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات چونتیس پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس /علاقہ قاضی شریک ہیں ۔

آج ٹریننگ پروگرام کے چوتھے ہفتے کے دوسرے دن ڈین فیکلٹی خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی  خواجہ وجہہ الدین  نے فیڈ بیک سیشن لیا جس کے بعد  ریسورس پرسن  محمد بشیر خان نے ججمنٹ رائٹنگ سول اور ریسورس پرسن ایمن ضیاء  ججمنٹ رائٹنگ کرئمینل  سے متعلق پریکٹیکل ایکسرسائز کروائے جبکہ ریسورس پرسن عادل نے کرئمینل کیس موک ٹرائل کے دو سیشنز کروائے ۔