02-03-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس/علاقہ قاضیوں کے دوسرے بیچ کے لئے سروس  ٹریننگ  پروگرام  کا   چوتھا ہفتہ  جاری ہے ۔

 پری سروس ٹریننگ پروگرام کے دوسرے بیچ میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات چونتیس پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس /علاقہ قاضی شریک ہیں ۔

آج ٹریننگ پروگرام کے چوتھے ہفتے کےچوتھے  دن ڈین فیکلٹی خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی  خواجہ وجہہ الدین  نے فیڈ بیک سیشن لیا جس کے بعد  ریسورس پرسن   عالم خان ، ہمایون گرداور ،  نے ریوینو لاء  کے مختلف موضوعات پر علیحدہ علیحدہ سیشنز میں  پریکٹیکلز کروائے جبکہ ریسورس پرسن محمد طارق آفریدی نے رینٹ لاء سے متعلق پریکٹیکل ایکسرسائزیز کروائے ۔