03-03-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس/علاقہ قاضیوں کے دوسرے بیچ کے لئے سروس  ٹریننگ  پروگرام  کا   چوتھا ہفتہ  جاری ہے ۔

 پری سروس ٹریننگ پروگرام کے دوسرے بیچ میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات چونتیس پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس /علاقہ قاضی شریک ہیں ۔

آج ٹریننگ پروگرام کے چوتھے ہفتے کےپانچویں  دن ڈین فیکلٹی خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی  خواجہ وجہہ الدین  نے فیڈ بیک سیشن لیا جس کے بعد  ریسورس پرسن ذاکر ترین ایڈوکیٹ نے انٹر لوکیٹوری آرڈر  کے موضوع پر پریکٹیکلز کروائے جبکہ ڈائریکٹر انسٹرکشن خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی حافظ نسیم اکبر نے حدود لاءز قیاس و تعزیر  کے موضوع پر لیکچر دیا ۔ریسورس پرسن منیرہ عباسی نے شرکاء سے موک ٹرائل فیمیلی کروایا جبکہ ریسورس پرسن صوفیہ وقار خٹک نے فیملی لاءز کے مختلف موضوعات پر لیکچرز دیئے ۔