07-02-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس/علاقہ قاضیوں کے دوسرے بیچ کے لئے چار ہفتوں پر محیط پری سروس  تربیتی پروگرام آج دوسرے دن بھی جاری رہا۔

تربیتی پروگرام کے دوسرے بیچ میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات چونتیس پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس /علاقہ قاضی شریک ہیں ۔

آج چار ہفتوں پر محیط  ٹریننگ پروگرام کے دوسرے دن ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور محمد مسعود خان  نے فیڈ بیک سیشن لیا جبکہ ریسورس پرسن اشفاق علی نے لیگل ریسرچ ، ڈائریکٹر انسٹرکشن جوڈیشل اکیڈمی حافظ نسیم اکبر نے ایڈمنسٹریشن اینڈ کنٹرول آف کورٹ کے موضوع پر  جبکہ ریسورس پرسن امجد ضیاء صدیقی  نے آفس کراسپونڈنس  اور محمد زیب خان نے جوڈیشل اکاونٹس  اینڈ فنانشل منجمنٹ کے موضوعات پر لیکچرز دیئے ۔