10-04-2018

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں حال ہی میں تعینات ہونے والے بیالیس سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس کی پری سروس ٹریننگ  آج دوسرے روز بھی جاری رہا ۔

تیرہ ہفتوں پر محیط پری سروس ٹریننگ پروگرام کے دوسرے دن  ریسورس پرسن سابق چیئرمین پبلک سروس کمیشن و سابق چیف سیکرٹری  عبداللہ نے “” اخلاقیات ، اخلاق اور رویہ : جنرل انٹروڈکشن “” کے موضوع پر لیکچر دیا ،  ریسورس پرسن ڈائریکٹر ایف جے اے  عبد المتین خان  نے “”  پاکستانی قوانین کے تحت سرکاری ملازم کا طرز عمل  “” کے موضوع پر ، ریسورس پرسن  چیئرمین خیبر پختونخوا سروس ٹربیونل  نیاز محمد خان نے “” پاکستانی قوانین کے تحت عدالتی طرز عمل ” کے موضوع پر  جبکہ ریسورس پرسن ایڈوکیٹ ملک احمد جان نے “طرز عمل : کام کی جگہ پر اخلاقی ویلیوز کا مشاہدہ ” کے موضوع پر لیکچرز دیئے۔