رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور تعینات ڈائریکٹر انسٹرکشن ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نسیم اکبر کا تبادلہ بطور جج احتساب عدالت پشاور اور جوڈیشل اکیڈمی میں تعینات ڈائریکٹر انسٹرکشن سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ قاضی عطا اللہ کا تبادلہ دروش چترال کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہری پور ضیا الرحمان کو تبدیل کرکے خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں بطور ڈائریکٹر انسٹرکشن جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، جج کنزیومر کورٹ مردان سہیل شیراز نور ثانی کا تبادلہ خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں سینئر ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ پبلی کیشنز کی خالی آسامی پر کی گئی ہے۔