22-02-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس/علاقہ قاضیوں کے دوسرے بیچ کے لئے چار ہفتوں پر محیط پری سروس  ٹریننگ  پروگرام  کا  تیسرا ہفتہ  جاری ہے۔

 پری سروس ٹریننگ پروگرام کے دوسرے بیچ میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات چونتیس پروبیشن سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس /علاقہ قاضی شریک ہیں ۔

آج ٹریننگ پروگرام کے تیسرے  ہفتے کے تیسرے دن ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور محمد مسعود خان  نے فیڈ بیک سیشن لیا ۔جس کے بعد  ریسورس پرسن خلیل اللہ ایڈوکیٹ نے قانون شہادت آرڈر  انیس سو چیاسی  کے سیشن تین کے موضوع پر ، کلیم ارشاد خان نے پری ایمشن ایکٹ انیس سو ستاسی ، محمد شعیب نے قانون وراثت  جبکہ ریسورس پرسن وقار احمد خان نے انیشل ایڈجوڈی کیشن ان سول کیسز کے موضوع پر لیکچرز دیئے ۔