25-10-2017

خیبرپختونخوا حکومت نے تمام سرکاری اداروں میں عدالتی احکامات پر فوری عملدرآمد کیلئے طریقہ کار وضع کردیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق  اِس ضمن میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور ایڈوکیٹ جنرل کے درمیان ایک باضابطہ اجلاس بھی منعقد ہوچکا ہے جس کے بعد چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے تمام انتظامی سیکرٹریز ، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو تحریر ی طور پرآگاہ کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی محکمے میں عدالتی احکامات سے متعلق کیسز محکمہ قانون اور ایڈوکیٹ جنرل کے دفتربلا تعطل فیکس یا ای میل کے ذریعے بجھوائے جائیں تاکہ ان پر بروقت کاروائی کا آغاز کیا جاسکے ۔

اس سلسلے میں محکمہ قانون اور ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس معاملے میں فوکل پرسن کی تعیناتی کریں تاکہ عدالتی کیسز یا اپیلوں کی نوعیت کا جائزہ لے کر اُن پر کاروائی کی جاسکے اس مقصد کیلئے ہفتے میں تین دفعہ سکروٹنی کمیٹی کے اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔