24-04-2017

خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری سکولوں میں کمپیوٹر تربیتی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

صوبائی محکمہ تعلیم حکام کے مطابق ابتدائی طور پر یہ پروگرام صوبے کے چودہ اضلاع میں شروع کیا جائے گا تاہم بعد میں اس پروگرام کو پورے صوبے تک توسیع دی جائے گی ۔

حکام کے مطابق اس تربیتی پروگرام میں طلباء کو کمپیوٹر پروگرامنگ اور سافٹ ویئر ، ڈیزائننگ میں معیار کے مطابق تربیت فراہم کی جائے گی ۔