10-02-2017

سروسز ٹربیونل خیبر پختونخوا  نے برطرف پولیس اہلکارکو ملازمت پر بحال کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

سروسز ٹربیونل کے ممبران عامر نذیر  اور اشفاق تاج پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر اپیل کی سماعت کی جس میں ٹربیونل کو بتایا گیا کہ درخواست گزار ڈسٹرکٹ پولیس مردان میں بطور کانسٹیبل تعینات تھا جسے چھ ماہ کی طویل غیر حاضری کی بنیاد پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا تھا اور اس حوالے سے محکمانہ اپیل بھی خارج ہو چکی ہے تاہم درخواست گزار کو غیر حاضری کے حوالے سے کوئی شوکاز نوٹس جاری نہیں ہوا اور نہ ہی باقاعدہ طور پر انکوائری ہوئی جبکہ محکمہ پولیس نے اسے غیر حاضری کے عرصے کی تنخواہ بھی ادا نہیں کی اور اس کی رخصت کو بغیر تنخواہ قرار دیا گیا اور درخواست گزار اس عرصہ کے دوران علیل بھی تھا لہذا محکمے کے احکامات کالعدم قرار دیئے جائیں ۔

فاضل ٹربیونل کے دلائل مکمل ہونے پر دائر اپیل منظور کر لی اور درخواست گزار کو نوکری پر بحال کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔