17-04-2017

خیبرپختونخوا،بلوچستان اور فاٹا سمیت ملک بھر  میں تین روزہ انسداد پولیو  مہم کاآغاز آج سے ہو گیا ہے۔اس مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے66لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤکےقطرے پلائے جائیں گے۔

یاد رہےکہ گزشتہ 2 سال میں پاکستان نے انسداد پولیو کے لیے نہایت بہترین اور منظم اقدامات اٹھائے ہیں جن کے باعث ان 2 سالوں میں پولیو کیسز کی شرح میں
خاصی کمی آئی ہے۔

واضح رہےکہ سنہ 2014 میں پاکستان میں 306 کیسز منظر عام پر آئے تھےجبکہ 2016 میں یہ تعداد گھٹ کر صرف 20 تک آگئی ۔